وزیراعظم فاروق حیدرکااسٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپورکادورہ ‘سالانہ تقریب تقسیم تمغہ جات واسناد میں شرکت کی

منگل 14 فروری 2017 16:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے اسٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپورکادورہ کیااوراسٹیٹ کالج آف نرسنگ کی سالانہ تقریب تقسیم تمغہ جات واسناد میں شرکت کی ۔ وزیراعظم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی نرسز کوتمغہ جات اوراسناد دیں اور انھیں کامیابی پرمبارک باد دی۔

اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیرصحت عامہ ڈاکٹر محمدنجیب نقی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹربشیرچوہدری ، ڈپٹی کمشنرانصریعقوب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنجیب نقی اور اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کی پرنسپل مزمل النساء نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبہ کوفوکس رکھاہے۔ نرسنگ سٹاف ڈاکٹرز سے کم نہیں ہیں ان کی خدمات مریضوں کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ نرسنگ کالج کے لیے جگہ، ہسپتال سمیت دیگر تمام ضروریات پوری کریں گے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے آزادکشمیرمیں 5 بڑے ہسپتال تعمیرکیے جارہے ہیں جبکہ میرپورٹیچنگ ہسپتال کوبھی اپ گریڈ کیاجائے گا۔ میرپور نرسنگ کالج کو بین الاقوامی معیارکاادارہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :