قوم مسلح افواج ،پولیس اہلکاروں اور عام شہریوںکی مقروض ہے ،ممنون حسین
دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں شہادت پانیوالوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سانحہ لاہور قابل مذمت، بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ضرب عضب منطقی انجام تک جاری رہیگا،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے قومی جدوجہد میں پوری قوم ‘پولیس‘ پاک فوج ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ کھڑی ہے،صدر مملکت کا تقریب سے خطاب
منگل 14 فروری 2017 17:23
(جاری ہے)
صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی 32 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔جی ڈی پی گروتھ ریٹ اب 5 فیصد ہوگیا ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بدعنوانی میں کمی آئی جس سے ملک کی نیک نامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو صف اول کا کردار ادا کرنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جو علم اور تعلیم میں بالادستی حاصل کرتی ہیں اور پھر اسے عوام کی بہبود کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ صدر مملکت نے قومی تعمیر میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں معیاری تعلیم میں اضافے اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنس میں اپنا مقام حاصل کریں تاکہ اقوام عالم میں ہمارا ملک اپنا وقار حاصل کرسکے۔صدر نے کہا کہ خطہ میں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی صورت میں بڑی تبدیلی آرہی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کے لئے ترقی اور خوشحالی کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ابھرتے ہوئے مواقع کے پیش نظر جدید تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوجوان قوم کی امیدوں پر پورے اتریں گے۔ صدر نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں اگر وہ بیرون ملک بھی جاتی ہیں توانہیں اپنے متعلقہ شعبہ میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنا چاہئے تاہم انہیں اپنی اسلامی اور پاکستانی شناخت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔صدر مملکت نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں کیونکہ انہی کی دعا?ں اور کوششوں کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی تعلیم ادارہ قائم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ 20 ہزار پی ایچ ڈی سکالرز مستقبل کے انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کئے جائیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ معیاری تعلیم حکومت کی ترجیح ہے اور حکومت کی بہتر پالیسی کے باعث سکول جانے والے طلبائ کے تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی تعلیم قرار دیئے جانے کا ایک بل قومی اسمبلی میں زیر بحث ہے ‘ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 2ارب روپے کا ایک انڈولمنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صدر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات ‘ میڈلز ‘ سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپز دیئے۔ صدر نے ایوارڈ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ملک کے لئے مستقبل میں مزید اعزازات حاصل کرنے کے لئے زیادہ کامیابیوں کا حصول جاری رکھیں گے جس کا وڑن بابائے قوم نے کیا تھا۔اس موقع پر صدر مملکت نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید پولیس افسران اور دیگر افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.