ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، سینیٹر سراج الحق

منگل 14 فروری 2017 18:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، دہشت گردی کے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں، حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں بھارت ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات کو اردو میں لینے کے حوالہ سے تاریخی فیصلہ کیا، دنیا کے ان ممالک نے ترقی کی جنہوں نے اپنی قومی زبان کو اپنایا، عدالت کے اس فیصلہ سے قومی زبان کو مزید تقویت ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ خود عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا بالخصوص اسلامی ممالک سے رابطہ کٹ جائے گا، دیوار کھڑی کرنے والے خود گر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :