باجوڑایجنسی‘نادرا سنٹر کا جنریٹر خراب،14دن سے نادرا کا دفتر بند‘ عوام رل گئے

منگل 14 فروری 2017 18:59

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) باجوڑایجنسی میں نادرا سنٹر کا جنریٹر خراب،14دن سے نادرا کا دفتر بند پڑا ہے۔ عوام رل گئے۔ باجوڑایجنسی کے عنایت کلی بازارمیں قائم نادرا سنٹر کا جرنیٹر گزشتہ 14دنوں سے خراب پڑاہے جس کیوجہ سے دفتر بند پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر بند ہونے سے لوگوں اور خصوصاًً خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں اور خواتین دور دراز علاقوں میں قائم نادرا دفاتر جانے پر مجبور ہیں ۔

اس سلسلے میں جب نادرا دفتر کے حکام سے رابطہ کیاگیا کہ انہوں نے نادرا سنٹر میں جرنیٹر کی خرابی سے نادرا کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیاہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا سنٹر میں فنی خرابی جلدا ز جلد دور کی جائے تاکہ عوام کی مشکلا ت کا خاتمہ ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :