وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی تعاون سے پی پی 15میں سوئی گیس کی فراہمی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و دیگرمنصوبوں پرکام جاری ہے،شیخ سلیمان سرور

منگل 14 فروری 2017 19:03

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) سابق امیدوار پی پی 15شیخ سلیمان سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی تعاون سے پی پی 15میں سوئی گیس کی فراہمی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و دیگر ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے ہم نے حلقہ کے عوام کو پہلے کبھی مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروحت دیا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد این اے 57کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش ہیں 2018تک پی پی 15کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ سلیمان سرور نے کہا کہ الیکشن کے دوران پی پی 15کے عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ پورے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے علاقہ کیلئے فنڈ فراہم کئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی حلقہ کے عوام کے مسائل ان کی دلیزوں پرحل کئے جارہے ہیں جبکہ ہماری سیاست کا مقصد ہی حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا ہے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروخت دیا کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کی نہ آئندہ کریں گے شیخ سلیمان سرور نے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اٹک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔