تیزرفتار دو کاروں میں تصادم،دونوں ڈرائیور جاںبحق ، خاتون، تین بچے شدید زخمی

منگل 14 فروری 2017 19:54

چشتیاں۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) چشتیاں کے نواحی قصبہ بخشن خاں کے قریب تیزرفتار دو کاروں کے تصادم کے نتیجہ میں دونوںکار ڈرائیورز جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک کار میں سوار خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق چشتیاں کے چک 12فورڈواہ کا منیر احمد بذریعہ کارجارہاتھا کہ وہاڑی سے آنے والی کار جسے وہاڑی کا محمد سعید چلارہا تھا کہ دونوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی بناء پر منیر احمد اور محمدسعید جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد سعید کی اہلیہ رابعہ بیٹا محمد احمد ،دوبیٹیاں عائشہ سعید ،فاطمہ سعید شدید زخمی ہوگئیں دونوں مرحومین کے ورثا نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دے دیا ہے زخمیوں کو حاصلپور کے تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :