گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان و جرمانہ ،35افراد گرفتار

منگل 14 فروری 2017 20:30

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے 605مقامات پر چھاپے مارے،اس دوران گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان اور16,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ32افراد کیخلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج ،35افراد کو گرفتاراور08 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :