شہر کو کھنڈر میں تبدیل کرنے والی حکومت تعصب کے عینک اتار کر گوڈ گورننس قائم کرے، ایم کیوایم حیدرآباد

حیدرآباد میں سیاسی بنیادوں پر تعصب پرست اور نااہل افسران مسلط کر دیئے گئے ہیں،راہنما کاپریس کانفرنس سے خطاب

منگل 14 فروری 2017 20:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) ایم کیوایم حیدرآباد کے رُکن قومی اسمبلی وسیم حسین، رُکن صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی، دلاور قریشی، رعناصدیقی نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کو کھنڈر میں تبدیل کرنے والی سندھ حکومت تعصب کے عینک اتار کر گوڈ گورننس قائم کریں اور حیدرآباد کے عوام کو حق پرستوں کو ووٹ دینے کی سزا دینا بند کرے ۔

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں سیاسی بنیادوں پر تعصب پرست اور نااہل افسران مسلط کر دیئے گئے ہیں جو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر کا م کر رہے ہیں جو سپرئم کورٹ کی رولنگ کی کھلی خلاف ورزی ہے کورٹ کی اس خلاف ورزی پر سوموٹو ایکشن لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نااہل افسران نے شہری علاقوں کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا ہے اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کی نشاندہی کے باوجود عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد HDA کے زیلی ادارے واسا ملازمین کو پچھلے 4 ماہ سے تنخواہوں اور ورک چارج ملازمین کو پچھلے 6 ماہ کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کی بدولت حیدر آباد کے عوام فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل سے دوچار ہورہے ہیں ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بنیاد ی سہولیات سے محروم رکھنا ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل پر حکومت سندھ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے فراہمی آب کا بحران پیدا ہوگیا ہے عوام پانی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکومت سندھ اور ضلعی انتظامہ کے افسران خاموش تماشائی کاکردار ادا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے ملازمین کی جانب جاری ہڑتال کے خاتمے کیلئے حکومت سندھ ایکشن لیں اور ایچ ڈے اے کے 2 ارب کے واجبات حکومت سندھ پر نکلتے ہیں فی الفور ادا کیئے جائے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے تاکہ شہریوں کو فراہمی آب کے بحران سے نجات دلائی جاسکے۔

۔انہوں نے کہا کہ آج اس پریس کانفرنس سے تواس سے ہم وزیر اعلیٰ سید مراد علی سے کی توجہ ایچ ڈی اے حیدرآباد (واسا) ملازمین کے مسائل پر دلوانا ہے اور حیدرآباد شہر ی پانی کے بحران میں مبتلا ہیں ان کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوامی مسائل کو مستقل بنیادوں حل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :