نثار کھوڑوکا قائم مقام ڈی جی نادرا محمدسہیل سے فون پر رابطہ

سندھ میں مردم شماری کا عمل عنقریب شروع ہونے کے باوجودعوام کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ہونیوالی دشواریوںبارے سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا

منگل 14 فروری 2017 21:17

نثار کھوڑوکا قائم مقام ڈی جی نادرا محمدسہیل سے فون پر رابطہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئروزیر نثار احمدکھوڑو نے منگل کوقائم مقام ڈی جی نادرا محمدسہیل سے فون پر رابطہ کیا اور سندھ میں مردم شماری کا عمل عنقریب شروع ہونے کے باوجودعوام کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ہونے والی دشواریوں اور بہت زیادہ تاخیر کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا۔

نثار کھوڑو نے ڈی جی نادرا کو بتایا کہ سندھ میں30فیصد لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں اور یہ بڑی تشویشناک بات ہے کہ نادرا نے مردم شماری والے اضلاع میں تاحال شناختی کارڈبنانے کی کوئی مہم شروع نہیں کی ہے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ15مارچ سے مردم شماری کا عمل شروع ہوگا اور نادرا شناختی کارڈ بنانے کی مہم ابھی تک شروع نہیں کرسکا ہے اگر نادرا بروقت اپنی ذمہ داری انجام دینے سے قاصر ہے تو پھر شناختی کارڈکی شرط کو ہی ختم کردیا جائے کراچی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مطالبہ کیاکہ حیدرآباد اور گھوٹکی میں شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے موبائل گاڑیاں فوری فراہم کی جائیںاور ان کا تعدادمیں اضافہ کیا جائے۔ڈی جی نادرا نے نثار احمد کھوڑو کو بتایاکہ حیدرآباداورگھوٹکی میں شاختی کارڈز کے اجرا کے لئے موبائل گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں اور کراچی میں گاڑیوں تعداد بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :