پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، دہشتگردی کے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں ، حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 14 فروری 2017 21:35

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، دہشتگردی کے مسلسل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے ، دہشتگردی کے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں ، حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جتنی بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں اس میں بھارت ملوث ہے ۔

لاہور واقع کے بعد حکومت کو چاہیے تھا کہ عوام کو اعتماد میں لیتی مگر کل کے واقع سے یہ ثابت ہوا کہ ایسا نہیں ہوا ۔ ہمیں جنگ سے بچنے کے لئے جنگ کی تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کے لاہور کے واقع سے یہ ثابت ہوا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے درمیان تعاون نہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف بہت سے ممالک نے قابو پایا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں ۔

حکومت کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات کو اردو میں لینے کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا ۔ دنیا کے ان ممالک نے ترقی کی جنہوں نے اپنی قومیزبان کو اپنایا عدالت کے اس فیصلے سے قومی زبان کو مزید تقویت ملے گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ خود عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا بالخصوص اسلامی ممالک سے رابطہ کٹ جائے گا۔ اب تو دیوار برلن گر رہی ہے بلکہ دیوار کھڑی کرنے والے خود گر رہے ہیں ۔ …(م د+ار )

متعلقہ عنوان :