Live Updates

خیبر پختونخوا میں شناختی کارڈ بلاک کرنا سازش ہے ‘ شوکت یوسفزئی

غیر ملکیوں میں اگر شناختی کارڈ بنا لئے تو یہ وفاقی حکومت اور نادرا کی نا اہلی ہے اس کی عوام کو نہ دی جائے ،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 14 فروری 2017 21:36

خیبر پختونخوا میں شناختی کارڈ بلاک کرنا سازش ہے ‘ شوکت یوسفزئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و فوکل پرسن میگا پراجیکٹس شوکت یوسفزئی نے وفاقی داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا بلخصوص پشاور میں لوگوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری وگزار کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے غریب عوام مڈل ایسٹ اور دوسرے ملکوں میں منظوری کیلئے جاتے ہیں مگر نادرا نے ان کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں لوگ حج اور عمرہ کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں پی کے ٹو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے شناختی کارڈ بلاک کرنا سازش ہے اگر حکومت کو کسی پر شک ہے تو اس کیلئے میکنیزم بنائیں بغیر کسی وجہ کے سالہ سال شناختی کارڈ بلاک کرنا زیادتی ہے وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے کہ غیر ملکیوں نے بھی قومی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں مگر اس کی سزا ہمارے صوبے کے عوام کو مل رہی ہے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ غریبوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے دہشت گردی ختم ہو گی نہ مسائل حل ہونگے انہوں سے دھمکی دی کہ وفاقی حکومت نے بلاک شناختی کارڈ کھولنے کا فوری فیصلہ نہ کیا تو صوبے میں نادرا اور وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات