لاہور پولیس کا کارنامہ، شادی شدہ جوڑے پر زنا کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 20:14

لاہور پولیس کا کارنامہ، شادی شدہ جوڑے پر زنا کا الزام لگا کر گرفتار ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری2017ء) لاہور پولیس نے شادی شدہ جوڑے پر زنا کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کی پولیس جس پر سالانہ اربوں روپے کا بجٹ لگایا جاتا ہے۔ وسیع وسائل لگائے جانے کے بعد ہونا تو یہ چاہیے کہ لاہور پولیس ملک بھر کے تمام شہروں اور صوبوں کیلئے ایک بہترین مثال  بن جائے۔

(جاری ہے)

تاہم آئے روز لاہور پولیس کے اہلکاروں کے ایسے اسکینڈلز منظر عام پر آتے ہیں جو پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے ویلنٹائن منانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے اپنے مخبروں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک جوڑے کو زنا کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جوڑے کو تھانے لے جا کر انتہائی قابل اعتراض حالت میں بھی رکھنے سے گریز نہ کیا۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ جوڑا شادی شدہ ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔