کراچی ، نیشنل ہائی وے پرمسافروین الٹنے سی6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

زخمی مسافر جناح ہسپتال منتقل، کئی کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،جاں بحق افراد میں وین ڈرائیور اور خاتون شامل ، مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی

منگل 14 فروری 2017 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) کراچی میںنیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمی مسافروں کو جناحہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کے قریب مسافروین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس او لنک روڈ محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی، جاں بحق افراد میں وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی تاہم ابتدائی شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ واقعہ گاڑی کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہے۔