ڈرگ ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام حکومت پنجاب کی طرف سے ڈرگ ایکٹ کیخلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد

منگل 14 فروری 2017 22:44

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) ڈرگ ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے ڈرگ ایکٹ کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایاگیا ۔شہرکے تمام میڈ یکل سٹور گزشتہ دو روز سے بند ہیں عوام الناس ،مریضوں کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا۔ احتجاجی کیمپ میں میڈیکل سٹور مالکان نے دکانیں بندکرکے دھرنا دے رکھاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میںشہید ہونے والے کمیسٹ اور پولیس افسران کی غائبانہ نماز جنازاہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ قاری سیف اللہ عابد نے پڑھائی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنمائوں کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ،پیر طاہر محمودکھگہ نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے عہدیدا روں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کو اپنی آمرانہ پالیسیوں کاجائزہ لیناچاہیے۔میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے مریضوں کے لواحقین کو شدید دشواریوں کاسامناہے جبکہ دکھی انسانیت بھی ازیت میں مبتلا ہے۔انہوںنے لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :