لاہور، سول سوسائٹی کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر شمعیں روشن کی گئیں

منگل 14 فروری 2017 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں ہال روڈ کے معروف فیصل چوک میں سوموار کے روز ہونے والے خودکش دھماکہ میں ہونے والی شہادتوں کی جگہ پر گزشتہ روز مکمل صفائی ہونے کے بعد اُسی جگہ سول سوسائٹی کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ شمعیں روشن کرنے کی جگہ پر سول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فیصل چوک میں موجود پولیس افسران اور اہلکاروں نے کہا ہے کہ اس جگہ پر 24 گھنٹے قبل موت رقص کررہی تھی اس جگہ پر ہم موجود ہیں اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ہم دہشت گرد بزدلوں کی مذموم کارروائیوں سے ڈرنے یا پکڑنے والے میں ہیں ہم دہشت گردوں کی گریبانوں سے پکڑے کا حوصلہ رکھتے ہیں مگرہم بزدل چوری سے واردات کرتے ہیں۔ موقع پر موجود نوعمر بچوں نے بھی ہاتھ ہلا ہلا کر دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور کہا کہ بزدلو کم بڑوں کا کیا تم بزدل اور کمینے ہو اس قوم کے بچوں کو بھی نہیں ڈرا سکتے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :