لنڈی ارباب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون،چاربجلی چور گرفتار

منگل 14 فروری 2017 23:00

پشاور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرخیبرسرکل جاویدحیات کی ہدایات پرSDOلنڈی ارباب طارق خان،ڈویژنل چیئرمین شفیع اللہ اورلائن سپرنٹنڈنٹ شاہ بلاول نے پیسکوپولیس کے ہمراہ بجلی چوروںاوربجلی نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4بجلی چورجن میںآفتاب ولد وحیدگل سکنہ پشتخرہ،سیدمختیاعلی شاہ اولدسیداحمدشاہ سکنہ پشتخرہ،عدنان اللہ ولدسلیمان سکنہ لنڈی اخون احمداورعمران خان ولدعبدالستارخان سکنہ لنڈی اخون احمدکوگرفتارکرکے تھانہ پیسکومیں ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی جبکہ 36ہزار 800روپے بجلی نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیںواگزارکرائے اور25بجلی نادہندگان سے بجلی میٹرقبضے میںلیکردفترمیںجمع کئے گئے۔

ڈویژنل چیئرمین شفیع اللہ خان نے اپنے ایک اخباری بیان میںکہاکہ گائوںچرخہ خیل میںسینکڑوںمیٹرگھروںسے باہرنکال کربجلی پول پرنصب کردیئے گئے جسکی بدولت لائن لاسزاور بجلی کے غیرقانونی طورپراستعمال میںخاطرخواہ کمی واقع ہوگئی اورلوڈشیڈنگ میںبھی کمی آئیگی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی اومحمدطارق نے کہاکہ بجلی نادہندگان بروقت ادائیگی کویقینی بنائیںاوربجلی کوغیرقانونی طورپراستعمال کرنے کے بارے میں سوچھے بھی نا،کیونکہ ان عناصرکیخلاف پیسکونے گھیراتنگ کیاہے اورقانونی چارہ جوئی عمل میںلاکرقرارواقعی سزادی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :