سانحہ لاہور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

اعلیٰ پولیس افسران سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

بدھ 15 فروری 2017 11:04

فیصل آباد ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ پولیس لائن فیصل آبادمیںادا کی گئی جس میں سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر سمیت ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی ، ایس ایس پی آپریشنز محمد معصوم ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا ، چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد عارف شہباز وزیر ، ایس پی سی ٹی ڈی عطاء الرحمن ، ایس پی لائل پور ٹائون علی وسیم ، ایس پی مدینہ ڈویژن ملک جمیل ظفر ، سرکل افسران ، ایس ایچ اوز صاحبان و دیگر پولیس افسران کے علاوہ لاء اینڈ آرڈر ایجنسیز کے افسران ، پارلیمنٹیرینز میں سے ایم این اے میاں عبدالمنان ، ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ، ایم پی اے آزادعلی تبسم ، ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر ، ایم پی اے طاہر جمیل ، وکلاء برادری میں سے صدر بار رانا علی عباس ، سیکرٹری بار میاں مہران طاہر و دیگر سینئر وکلاء ، تاجر برادری اور شہریوں کی کثیر تعداد نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی ، اس موقع پر سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے کہا کہ ہم سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں ، پولیس افسر جب بھرتی ہوتا ہے تو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا حلف لیتا ہے ، ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے ، ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، آخر میں پھر سانحہ لاہور کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :