فلپائنی دہشت پسند گروپ کی جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی

بدھ 15 فروری 2017 11:31

فلپائنی دہشت پسند گروپ کی جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) فلپائن میں سرگرم عسکریت پسندوں نے جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت پسند گروپ ابو سیاف نے 70سالہ جرمن شہری کی جسے پانچ نومبر کو جنوبی فلپائن میں ایک سیلنگ ٹٴْور کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا، ایک نیا ویڈیو جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مغوی نے جرمن حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اٴْس کی رہائی کے بدلے میںتقریباً پانچ لاکھ ستّر ہزار یورو کی ادائیگی کے لیے کوشش کرے۔ اٴْس کی جرمن بیوی کو کشتی پر اغوا کی کارروائی کے دوران ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ جرمن جوڑا 2008ء میں بھی صومالیہ کے پانیوں میں قزاقوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا اور اسے سات ہفتے بعد رہائی ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :