کینیڈا کی فضائی کمپنیوں کی امریکا کے لئے معمول کی پروازیں شروع

بدھ 15 فروری 2017 11:33

کینیڈا کی فضائی کمپنیوں کی امریکا کے لئے معمول کی پروازیں شروع
ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) امریکا میں سات ملکوں کے شہریوں پرداخلے کی پابندی کے خلاف سیاٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمس رابرٹ کے حکم امتناعی ، جس کا نفاذ سارے ملک میں ہو گا ، کے بعد کینیڈا کی فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لئے معمول کے مطابق پروازیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے ایر کینیڈا کو یقین دلایا تھا کے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا ادارہ بدستور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط ہونے سے پہلے کے طریق کار پر کاربند رہے گا۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات ممالک شام ، ایران ، عراق ، یمن ، لیبیا ، سوڈان اور صومالیہ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جسے سیاٹل کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک حکم امتناعی کے ذریعہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :