شاہ رخ خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا

ریلوے سٹیشن پر ہنگامہ آرائی اور ریلوے کی املاک کونقصان پہنچانے کاالزام

بدھ 15 فروری 2017 11:39

شاہ رخ خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 23 جنوری کو فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے لیے کوٹا ریلوے اسٹیشن آئے تھے،اس موقع پر ان کے مداح ان کی طرف لپکے توبھگدڑمچنے سے نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور ریلوے کی املاک کونقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :