کراچی پورٹ سے 4.5 کلوگرام ہیروئن، 5.5 کلو گرام میتھایمفیٹامین کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

بدھ 15 فروری 2017 12:28

کراچی پورٹ سے 4.5 کلوگرام ہیروئن، 5.5 کلو گرام میتھایمفیٹامین کی بیرون ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹائلز میں چھپا کر بیرون ملک بھیجی جانے والی 4.5 کلو گرام ہیروئن اور 5.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ہیروئن ٹائل میں چھپا کر پی آئی سی ٹی سے بھیجی جا رہی تھی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کو خفیہ معلومات ملی تھیں کہ کنٹینرز میں موجود ٹائلز میں ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) چھپا کر بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے جسے اے این ایف نے کارروائی کر کے کنٹینر سے برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :