ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر د ی

بدھ 15 فروری 2017 12:51

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) ماڈل گرل ایان علی نے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکریٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کو عدالت نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی، لیکن عدالتی حکم کے باوجود بھی نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا۔ جان بوجھ کر ایان علی کا نام ای سی ایل میں رکھ کر عدالتی فیصلے کی توہین کی جارہی ہے۔ عدالت نے ایان علی کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بناتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اس سلسلہ میں فیصلے ریکارڈ پر موجود ہیں۔ اس کے باوجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا۔