ترک وزیر دفاع نیٹو دفاعی وزراء اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز روانہ

بدھ 15 فروری 2017 12:56

ترک وزیر دفاع نیٹو دفاعی وزراء اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز روانہ
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ترک وزیر دفاع فکری ایشیک نیٹو دفاعی وزراء اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز روانہ ہوگے۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فکری ایشیک اس اجلاس میں نیٹوکی موجودہ سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ حاصل کریں گے جس کے بعد وہ ہسپانوی وزیر دفاع ماریہ دولوریس ڈی گارسیا سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ اطالوی وزیر دفاع رابرٹا پینوتی سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اجلاس کے دوسرے روز ایشیک اپنے برطانوی ،فرانسیسی اور امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزرائے دفاع کے اعزاز میں ایک عشایہ دیا جائے گا۔آج جمعرات کو وزیر ایشیک جارجیا کے وزیر دفاع لیوان ایزوریہ سے ملیں گے جس کے بعد وہ داعش کے خلاف جنگ میں شامل اتحادی قوتوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شریک ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :