لاہور میں بزدلانہ حملہ دہشتگردوں کی مکارانہ حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘دہشتگرد افواج پاکستان سے خوف زدہ ہو چکے ہیں ‘یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بزدلانہ کارروائیوں کر کے پاکستان میں امن کو خراب کر رہے ہیں

سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی مکارانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد افواج پاکستان سے خوف زدہ ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بزدلانہ کارروائیوں کر کے پاکستان میں امن کو خراب کر رہے ہیں جبکہ یہ مٹھی بھر دہشت گرد ملک کے بیس کروڑ عوام کے جذبوں کو ٹھنڈا نہیں کر سکتے ہیں آج بھی پاکستانی اپنے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے تیار ہیں ۔

سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کی قربانیاں ملک و قوم کے مستقبل کی ضامن ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ان دہشت گردوں کا ملک سے مکمل طورپر صفایا ہو جائے گادہشت گرد ملک کے اندر امن کی فضاء کر خراب کر کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں اس دہشت گردانہ حملہ میں ہمارا زلی دشمن بھارت ملوث ہے جو پاکستان کی دفاعی اور معاشی ترقی سے خائف ہے اور بزدلانہ عمل کر کے ملک کے اندر دہشت گردانہ حملہ کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اسلام کا نام استعمال کر کے دہشت گردی کر رہے ہیں ان دہشت گردوں اور شرپسندوں کا اسلام سے دور دور تک واسطہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد اب زیادہ دیر تک بچ کر نہیں رہ سکتے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان کی قیادت میں پاکستانی و کشمیری قوم ایک صف پر کھڑے ہو کر ان دہشت گردوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دینگے ۔