قومی یوم کتاب کی مناسبت سے 22 اپریل کو اسلام آباد میںعظیم الشان بک فیئر اور ادبی میلہ ہو گا

پاک چائنا سینٹر میں منعقد ہونے والا علمی و ادبی میلہ تین دن جاری رہے گا مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی زیر صدارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اجلاس میں فیصلے کتاب معاشرے میں باہمی بھائی چارے، ہمدردی اور خیر سگالی کو فروغ دینے کا بہترین وسیلہ ہے، عرفان صدیقی

بدھ 15 فروری 2017 14:50

قومی یوم کتاب کی مناسبت سے 22 اپریل کو اسلام آباد میںعظیم الشان بک فیئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) قومی یوم کتاب کی مناسبت سے 22 اپریل کو اسلام آباد میں ایک عظیم الشان بک فیئر اور ادبی میلہ ہو گا۔ پاک چائنا سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ کتابی اور علمی و ادبی میلہ تین دن جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بک فیئر نیشنل بک فائونڈیشن کی قائم کردہ قابل تحسین روایت ہے جسے اس بار نئی آب و تاب سے منایا جائے گا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کتاب معاشرے میں باہمی بھائی چارے، ہمدردی اور خیر سگالی کو فروغ دینے کا بہترین وسیلہ ہے۔ کتاب سے دور معاشرے نہ صرف علم سے دور ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی انسانی اور تہذیبی قدریں بھی کمزور پڑنے لگتی ہیں۔ نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم۔ ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے تین روزہ کتاب میلے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے صف اول کے تمام پبلشرز اور بک سیلرز نے اس میلے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ عامر حسن کے علاوہ دیگر حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :