مقامی ضروریات بدستور چینی معاشی ترقی کی اہم قوت متحرکہ ہیں ،یورپی یونین

بدھ 15 فروری 2017 14:50

مقامی ضروریات بدستور چینی معاشی ترقی کی اہم قوت متحرکہ ہیں ،یورپی یونین
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) یورپی یونین نے کہاہے کہ مقامی ضروریات بدستور چینی معیشت کی ترقی کی اہم قوت متحرکہ ہے، چین کی میکرو پالیسی اقتصادی اضافے کی حمایت کرتی رہے گی،چین کی سی پی آئی اور پی پی آئی میں اضافہ عالمی مینو فیکچرنگ کی مضبوطی کی عکاس ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جنوری میں چین کی سی پی آئی اور پی پی آئی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم سرمایہ کاراداروں کے مطا بق چین کی مقامی طلب میں اضافہ ہو ا ہے اور اقتصادی خطرات قابو میں ہیں۔یورپی یونین کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مقامی ضروریات بدستور چینی معیشت کی ترقی کی اہم قوت متحرکہ ہے۔ دیہات میں قابل استعمال آمدنی اور روزگار میں اضافے کی وجہ سے گھریلو اخراجات مستحکم انداز میں بڑھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ چین کی میکرو پالیسی اقتصادی اضافے کی حمایت کرتی رہے گی۔

جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ جنوری میں سی پی آئی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد بڑھی جب کہ پی پی آئی کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ نو فیصد رہی۔ رپورٹس کے مطابق یہ عالمی مینو فیکچرنگ کی مضبوطی کی عکاس ہے۔دیگر اداروں کے خیال میں جنوری میں سی پی آئی کی شرح اضافہ کے تین اسباب ہیں جن میں جشن بہار،مانگ میں اضافہ ، تجارتی سامان کی تھوک فروخت میں اضافہ اور تیل کی قیمت میں اضافہ شامل ہیں۔ جنوری میں سی پی آئی کا اضافہ ایک مختصر مدت کا عمل تھا۔درمیانی و طویل مدت سے دیکھا جائے گا کہ اشیاء کی قیمت میں اضافے کے دباو میں کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :