چینی سنوکر کھلاڑی ویلش اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں باہر ،عالمی نمبر 5 نے 2012ء میں ایونٹ جیتا تھا

بدھ 15 فروری 2017 15:10

چینی سنوکر کھلاڑی ویلش اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں باہر ،عالمی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) چین کا سنوکر کا کھلاڑی ڈینگ جن ہوئی گذشتہ روز کارڈیف میں ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہوگیا،عالمی نمبر پانچ ڈینگ کو جس نے 2012میں ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی،کو فن لینڈ رابن ہول کے خلاف 4.2کی شکست کا سامنا کرنا پڑا،رابن ہول دنیا میں 53ویں نمبر کا کھلاڑی ہے،شکست کے باوجود ڈینگ نے کارڈیف یونیورسٹی کے قریباً 40پرستاروں کے گروپ کے ساتھ دستخط کرتے ہوئے وقت گزارا،چارمرتبہ کے چیمپئن رونائی او۔

(جاری ہے)

سولیون نے ٹام فولڈ کو 4۔1سے شکست دینے کے دوران اپنے ویلش اوپن اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے زبردست آغاز کیا،چین کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی یان بنگ ٹائو نے مسلسل تاثر قائم رکھا اس نے 68کے ٹاپ سکور کے ساتھ ڈینئل ویلز کو 4-1سے ہرادیا

متعلقہ عنوان :