Live Updates

تحریک انصاف نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

وفاق پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے،قرارداد پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور سیما ضیا نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی پنجاب میں دہشت گردوں کے سہولت کار رانا ثنا اللہ ہیں،سندھ اور کے پی کے کی طرح پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا، خرم شیرزمان کی بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 16:14

تحریک انصاف نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکیلئے سندھ اسمبلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔قراردادمیں مطالبہ کیاگیا ہے کہ وفاق پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ قرارداد پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور سیما ضیا نے بدھ کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنایا گیا ہوتا تو لاہور سانحہ رونما نہ ہوتا۔سندھ اور کے پی کے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔لاہور واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ دیگرصوبوں کی طرح پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں خرم شیرزمان نے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردوں کا سہولت کار رانا ثنا اللہ ہیں۔سندھ اور کے پی کے کی طرح پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔پنجاب میں اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا تو ہم سمجھیں گے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ وزیراعظم بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بڑا صوبہ کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب کے خلاف وفاق کیوں خاموش ہے۔خرم شیرزمان نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔لاہور سانحہ کے بعد رانا ثنااللہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔سیماضیاء نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہے۔رانا ثنااللہ لاہور واقعہ کی زمہ داری قبول کرکے مستعفی ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات