وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان کا منگلا فیش ہچیری کا معائنہ کیا

ناقص کا رکردگی پر اسسٹنٹ گیم وارڈرن ساجد اعظم کو ملازمت سے معطل کر کے ناظم جنگلات میر پور کو انکوائری افسر مقرر کر دیا کام چور، نکمے افسران کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، بہت عیاشی ہوچکی اب صرف کام ہوگا، سردار میر اکبر خان

بدھ 15 فروری 2017 16:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے منگلا فیش ہچیری کا معائنہ کیا ۔فش ہچیری میں ناقص کا رکردگی کی بنا پر اسیسٹنٹ گیم وارڈرن ساجد اعظم کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر کے ناظم جنگلات میر پور کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے اور انکوائری رپورٹ وازات کو پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔

اس موقعہ پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے کہا کہ فش ہچیری میں ناقص کا رکردگی کی بنا پرپیداوار نہ ہونے کے برابر ہے اور محکمانہ کارکردگی صفر ہے ۔فش ہچیری کو منظم کر کے وسیع زیر مبادلہ کمایا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کام چور اور نکمے آفیسران کی میر ئے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے جو آفیسر کا م محنت سے کر ئے گا وہی ادھر رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تما م آفیسران اپنا قبلہ درست کر یں اور دیانتداری سے کام کریں ۔

اس سے قبل بہت عیاشی ہو چکی ہے اب صرف کام ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب نے میاں محمد نواز شریف صاحب وزیر اعظم پا کستان کے گرین پاکستان پروگرام کو آزاد کشمیر میں بھرپور طور پر منانے کا حکم صادر فر مایا ہے اور ہمیں گرین پاکستان پروگرام کے تحت اتنی رقم مل جا ئے گی کہ ہم کا میابی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیںگئے ۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا کہ ہماری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل ہیں اور ہماری کو شش ہو گی کہ ہم ایک گڈ گورنس قائم کر یں ۔

ایجوکیشن پا لیسی کا نفاذاورPSCکی از سرنو تشکیل گڈ گورنس کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کا دورشروع کیا جائے ۔لہذا عوام ہمارئے ساتھ تعاون کریں باقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کریںگئی ۔ہمارے وزیر اعظم انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور پوری کو شش ہے کہ ایک صاف ستھری حکومت کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کیا جا ئے ۔

گزشتہ 06ماہ میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ۔ مختصرکا بینہ بنا کر مثال قائم کی گئی ہے اور انشااللہ ہم بھرپور طریقے سے حکومت کر تے ہو ئے ضرور سرخروہونگے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ جنگلات اس سال وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم انتہائی منظم انداز میں آگے بڑھا رہا ہے ۔09فروری سی17فروری تک ہفتہ شجرکاری منایا جا ئیگا جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے متعلقہ لوگوں کو شامل کر تے ہو ئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جا ئیگا ۔

ہر ڈویژن کے کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو متعلقہ ڈویژن کے عوام کو شجرکاری کی مہم میں بھر پور شرکت کر نے کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار اس سال تقریباً32لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ہے اور اس میں 50%تک ہم کام کر چکے ہیں۔ 30لاکھ پودے محکمہ جنگلات لگائے گا اور 02لاکھ پودے پرائیویٹ طور پر لگا ئے جا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :