Live Updates

دہشتگردانہ واقعات سے ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہونگے ،مریم اورنگزیب

پانامہ کیس میں عدالت کو تمام سوالات کے جوابات کے ساتھ ثبوت بھی مہیا کئے جارہے ہیں، عمران خان پانامہ کی بیساکھی پر سیاست کرنا بند کریں اور الیکشن کمیشن کے اندر سوالوں کے جواب اور ثبوت مہیا کریں ،وزیر اطلاعات و نشریات کی میڈیا سے گفتگو عمران احمقوں کی جنتوں سے نکل کر باہر آئیں ، عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے یہ کوئی کینگرو یا مشرف کی عدالت نہیں،طلال چوہدری

بدھ 15 فروری 2017 16:45

دہشتگردانہ واقعات سے ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہونگے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردانہ واقعات سے ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہونگے اور آخری دہشتگرد تک جنگ جاری رہے گی ، پانامہ کیس میں عدالت کو تمام سوالات کے جوابات کے ساتھ ثبوت بھی مہیا کئے جارہے ہیں عمران خان پانامہ کی بیساکھی پر سیاست کرنا بند کریں اور سڑک کی دوسری طرف الیکشن کمیشن کے اندر سوالوں کے جواب اور ثبوت مہیا کریں جبکہ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران احمقوں کی جنتوں سے نکل کر باہر آئیں کیونکہ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے یہ کوئی کینگرو یا مشرف کی عدالت نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ واقعات سے ہمارے حوصلے اور عزم مزید مضبوط ہونگے وزیراعظم چوہدری نثار صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کراچی آپریشن سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں آج 2013ء کے مقابلے میں ہمیں نیا پاکستان نظر آتا ہے جس طرح پہلے دن میں تین سے چار دھماکے ہوتے تھے لیکن آج اللہ کا شکر ہے واقعات تبدیل ہوچکے ہیں لیکن ہماری دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور جوانوں کے حوصلوں کو مزید بلند کرنا چاہیے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان روزانہ آکر جھوٹ بولتے ہیں کہ آج یہ اور آج وہ انکشاف ہوگیا ہے لیکن حقیقت میں عدالت کے اندر پاناما کیس کے حوالے سے تمام سوالات کے جوابات کے ساتھ ثبوت بھی مہیا کیا جاتا ہے 80ء کی دہائی میں جب میاں شریف نے بزنس شروع کیا تو اس حوالے سے بھی ہم نے عدالت میں دستاویز پیش کئے اس کے علاوہ دو ہزار چھ کے رجسٹری بھی تصدیق شدہ پیش کی ہے اور جج کے سوالوں کے جواب بھی ثبوتوں کے ساتھ پیش کررہے ہیں حسن نواز فرم پر ہم کل تک دستاویزات جمع کرادینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے اندر بھی سوالوں کے جواب مانگے جارہے ہیں لیکن وہاں پر تو عمران خان کہتے ہیں کہ میری بیوی کے نام پر ٹرانسفر ہونے والی جائیداد گفٹ ہے اور کوئی ثبوت پیش نہیں کئے جارہے اب عمران خان پاناما کی بیساکھی پر سیاست کرنا بند کریں اور خیبر پختونخوا میں جا کر کوئی تعمیری کام بھی کرلیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ لاہور واقعہ پر عمران خان نے پوائنٹ سکورنگ کی ہے ہمیں فورسز کے حوصلے بڑھانے چاہیے دہشتگردی کیخلاف 80فیصد جنگ جیت چکے ہیں جو باقی بیس فیصد جنگ ہے وہ بھی جلد انہی سکیورٹی فورسز کی مدد سے جیت جائینگے لیکن عمران خان تو شہیدوں اور زخمیوں پر پوائنٹ سکورنگ کرنے آجاتے ہیں یہ کوئی کرکٹ میچ نہیں کہ جس پر ٹمپرنگ کرکے عمران خان میچ جیت جائینگے اب عمران خان عدالت میں بھی جھوٹ بول کر ٹمپرنگ کے ذریعے کیس جیتنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان احمقوں کی جنگ میں نہ رہیں کیونکہ یہاں عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے یہ کوئی کینگرو یا مشرف کورٹ نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ سے قوم بے زار ہوچکی ہے اور ججز بیمار ہورہے ہیں اب انہیں چاہیے کہ وہ کوئی تعمیری کام خود بھی کرلیں اور ہمیں بھی کرنے دیں اور ہمارا وقت مزید اس معاملے میں ضائع نہ کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات