حکومت پنجاب کو مختلف کالجوں میں 7ہزار لیکچررز کی کمی کا سامنا ہے‘ وزیر ہائر ایجوکیشن
وزیراعلیٰ کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے توسط سے تعلیمی ریکروٹمنٹ کیلئے علیحدہ بندوبست کرنے کی تجویز پیش کی جائیگی ‘ سید رضا گیلانی
بدھ 15 فروری 2017 17:59
(جاری ہے)
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ارفع کریم سافٹ وئیر پارک میں منعقدہ تقریب کے مہمان اعزاز ڈاکٹر نظام الدین تھے۔رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توسط سے جامعات میں جدید تحقیق و تربیت کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اس حوالے سے 14نکات پر مشتمل روڈ میپ متعین کرکے وائس چانسلرز کو مستقبل کے اہداف دے دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 5بڑے شہروں میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے ادارے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ تربیتی ادارے ضلعی سطح پر بھی قائم کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے سے گریزاں نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس پر مبنی نظام جلد متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارے ارد گرد موجود مثبت اشارے بھی دکھائے تا کہ لوگوں کا مورال بلند رہے۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ رسول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے قیام کے علاوہ 20ہزار ٹیچرز کی تربیت کا پلان وضع کر لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آئندہ سال سے صوبے بھر میں 72کمیونٹی کالجز کا قیام بھی تجویز کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت 4کمیونٹی کالج پہلے ہی قائم کئے جا چکے ہیں۔ ان کالجز کے طالبعلموں کو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 500فیکلٹی ممبران کو سرکاری خرچے پر پی ایچ ڈی کروانے کے منصوبے کے تحت اس سال 100سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال 1100تعلیمی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ 35پوسٹ ڈاکٹرل سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اقدامات سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ رکھنے میں مدد ملے گی۔تقریب سے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر رضا گیلانی نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.