رانا مشہود احمد کی نجی یونیورسٹی میں رنگارنگ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں شرکت

کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتو ں میں نکھار پیدا ہوتا ہے‘ صوبائی وزیر

بدھ 15 فروری 2017 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ کے رہی ہے ،کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتو ں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مندانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے جس کیلئے سپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کا فروغ ازحد ضروری ہے۔ نجی یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2017 کی رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں طلباء و طالبات، استاتذہ اکرم اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق اورایم پی اے ماجد ظہور نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی کلچر کی عکا سی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :