صدر مملکت کا مہمند ایجنسی اور پشاوردھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں،ممنون حسین

بدھ 15 فروری 2017 18:20

صدر مملکت کا مہمند ایجنسی اور پشاوردھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مہمند ایجنسی اور پشاوردھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ حکام کو شاباش دی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر جان بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔