مولانا فضل الرحمن کی پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اورمہمند ایجنسی میں ہو نے والے بم دھماکوںاظہار افسوس

بدھ 15 فروری 2017 18:25

مولانا فضل الرحمن کی پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اورمہمند ایجنسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر اور مہمند ایجنسی میں ہو نے والے بم دھماکوںکی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک بار پھر بدامنی پھیلانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی مولانا نے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ کے بعد یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے مولانا نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :