ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خلاف سول سوسائٹی کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 فروری 2017 19:04

ْ راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خلاف سول سوسائٹی نے لیاقت باغ مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے حکومت پنجاب سے ادویات کی عدم فراہمی کے خلاف حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے کہاکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ۔مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ ہر ہپستال کے سامنے کم از کم ایک میڈیکل اسٹور کھولا جائے۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے جعلی ادویات کے خلاف قانون سازی کو اچھا قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :