صدر مملکت ممنون حسین کا مہمند ایجنسی اور پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

اپنی جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں‘ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا‘ صدر مملکت

بدھ 15 فروری 2017 19:36

صدر مملکت ممنون حسین کا مہمند ایجنسی اور پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مہمند ایجنسی اور پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ حکام کو شاباش دی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا بھی کی۔