مانانوالہ، نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے

بدھ 15 فروری 2017 19:51

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔تفصیل کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹوار کا رہائشی رانا فیصل شاہد گزشتہ شب اپنے گھر والوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گیا کہ نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر میں کھڑی موٹر سائیکل ہونڈا CG125 نمبری LEN-15A-168 چوری کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

واردات کا علم صبح ہونے پر ہوا۔متاثرہ رانا فیصل شاہد نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ مانانوالہ میں دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :