فاطمہ جناح یونیور سٹی را ولپنڈی میں خواتین کا عالمی دن

بدھ 15 فروری 2017 20:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) فاطمہ جناح یونیور سٹی را ولپنڈی- میں خواتین کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی مس تہمینہ دولتانہ ، چیئر پرسن پارلیمانی کمیٹی،قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین تھیںجبکہ اعزازی مہمانِ مس شائستہ پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواتین پارلیمانی نمائندہ، مس خاور ممتاز، چئیر پرسن قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین، مس ربیعہ جویری آغا ، سیکٹری وزارتِ انسانی حقوق اور محترمہ ثمینہ امین قادر وائس چانسلر فاطمہ جناح ومن یونیور سٹی را ولپنڈی- تھیں۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح ومن یونیور سٹی محترمہ ثمینہ امین قادر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ فاطمہ جناح یونیور سٹی را ولپنڈی کے لیے باعثِ فخر ہے کہ بہ عنوان خواتین کے ایجنڈے کو آگے لے جانے کے لیے خواتین کارکنان اور اراکین پارلیمنٹ قومی کمیشن،برائے حیثیت خواتین کے اشتراک سے خواتین کے اشتراک سے خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ترقی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے میں تعلیم نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔مہمانِ خصوصی مس تہمینہ دولتانہ ، چیئر پرسن پارلیمانی کمیٹی،قومی کمیشن،برائے حیثیت خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خواتین کے قومی دن کے حوالے سے ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم اس بات کا عہد کر نا ہے کہ ہم سر اٹھا کر پر عزم انداز میں آگے بڑھیں۔آئیے انسانی حقوق کا دفاع کریں اور مل کر بہترین زندگی کے مقصد کے حصول میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔