Live Updates

عمران خان الیکشن کمیشن میں پیشی سے استثنیٰ مانگتے ہیں سپریم کورٹ میں روز حاضری دیتے ہیں ،ْمریم اور نگزیب

ایک بھی دہشتگردی کے واقعے تک جنگ جاری رہے گی ،ْدہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے ،ْ میڈیا سے گفتگو عمران خان پہلے سڑکوں پر خوار ہوتے تھے،اب پاناما کیس کے بعد ناکارہ ہو جائیں گے ،ْ طلال چوہدری

بدھ 15 فروری 2017 20:48

عمران خان الیکشن کمیشن میں پیشی سے استثنیٰ مانگتے ہیں سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پیشی سے استثنیٰ مانگتے ہیں سپریم کورٹ میں روز حاضری دیتے ہیں ،ْ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آرہے ہیں ،ْساڑھے 3سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے ،ْایک بھی دہشتگردی کے واقعے تک جنگ جاری رہے گی۔

بزدل دہشت گرد ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے ،ْضرب عضب کے باعث دہشت گردی میں کمی آئی ہے ،ْ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیرمملکت نے کہاکہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں ایک بھی ایسا کاغذ نہیں دیا جو شریف خاندان کے خلاف شہادت کے طور پر پیش کیا جاسکے، عمران خان الیکشن کمیشن میں پیشی سے استثنا مانگتے ہیں اور روز سپریم کورٹ میں حاضری دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ لاہور سانحہ کے بعد شہدا کی تدفین بھی نہیں ہوئی تھی کہ عمران خان نے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم تنقید تعمیری ہونی چاہیے اور یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئیے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے ہماری حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں نے نذرانے دئیے ہیں ان پرہمیں فخر ہے۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پنجاب پولیس نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں جتنے دہشت گرد پکڑے ہیں، انہیں سزائیں دلوائیں اور سیکڑوں کو ہلاک کیا اور یہ تعداد دیگر تینوں صوبوں سے زیادہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان 130 دنوں کے دھرنے اور سول نافرمانی جیسے حربوں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکتے تو آج ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جہاں کھڑے ہیں اس سے آگے ہوتے، سی پیک منصوبے پر تیزی آئی ہوتی،توانائی بحران میں تیزی سے کمی اور نوجوانوں کو روزگار ملتا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سڑکوں پر خوار ہوتے تھے،اب وہ پاناما کیس کے بعد ناکارہ ہو جائیں گے۔ عمران خان کے جھوٹ سے لوگ بیزار ہو رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آپ ایسی نالائق اپوزیشن ہیں کہ حکومت کو آپ کی رہنمائی کرنا پڑتی ہے حالانکہ حزب اختلاف کو چاہیے کہ وہ حکومت کی رہنمائی کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات