لاڑکانہ ، قمبر میں 30سالہ شخص کی خود کشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

بدھ 15 فروری 2017 20:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) قمبر کے قریب گاؤں آبڑی میں 30 سالہ نوجوان محمد علی کلہوڑو نے بندوقت کے فائر کرکے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے ورثا نے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ورثا نے زخمی نوجوان کو کراچی منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ محمد علی کلہوڑو کی دماغی حالت ٹھیک نہیں جس نے خود پر بندوق کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :