تباہی اور لاقانونیت کی علمبردار قوتیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش میں ناکام ہونگی‘ ریاست کا تحفظ اور عوام کی فلاح کیلئے مسلم لیگ(ن) اپنے ایجنڈے پر کسی قوت سے سمجھوتہ نہیں کرے گی

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

بدھ 15 فروری 2017 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) تباہی اور لاقانونیت کی علمبردار قوتیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش میں ناکام ہونگی․ ریاست کا تحفظ اور عوام کی فلاح کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے ایجنڈے پر کسی قوت سے سمجھوتہ نہیں کرے گی․ ہم اپنے ملک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور پاک سرزمین پر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرے گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بہت جلد جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والی جماعت سے مستقل نجات مل جائے گی․ تحریک انصاف اپنی منفی سوچ اور سیاست کی وجہ سے اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہی․ ملک اب ایسی سیاست اور سیاست دانوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا جو ملک و قوم کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے سیاست کا سہارا لے رہے ہیں․ ترقی اور خوشحالی ہر پاکستانی کا حق ہے جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ․ ملک میں سیاست کو ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنانے والے پاکستانی قوم کے ساتھ مزید دھوکا نہیں کرسکیں گی․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سلامتی بقا اور ترقی کے لئے کئی محاذوں پر نبردآزما ہے۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل کے ساتھ مقامی اور عالمی دہشت گردی کا مقابلہ بھی کر رہی ہے ․ اس کے ساتھ ہی ملک کے اندر تحریک انصاف جیسے ٹولے کی منفی اور جھوٹ کی سیاست کا مقابلہ بھی کر رہی ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کر کے ترقی کے عروج تک لے جائے گی اور پاک وطن کو دنیا کی بڑی قوتوں کے بر ابر لانے کی جدوجہد کسی صورت ختم نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :