ویلش اوپن سنوکر، پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بدھ 15 فروری 2017 21:50

ویلش اوپن سنوکر، پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے رائونڈ میں شکست کے ..
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، انگلش کیوئسٹ نے اکبر کو پہلے رائونڈ میں شکست دی۔

(جاری ہے)

ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے پروفیشنل کیوئسٹ پیٹر ایبڈن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ اکبر کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے زیر کر کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :