سٹوڈنٹ ہلاکت کیس کی سماعت

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ڈرائیور کو5سال قید کنڈیکٹر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

بدھ 15 فروری 2017 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) سٹوڈنٹ کو دھکا دیکر بس سے گرا کر ہلاک کر نیوالے بس کنڈیکٹر اور ڈرائیور کے خلاف عدالت نے آخری حکم جاری کر دیا، ڈرائیور کو5سال قید کی سزا سناتے ہوئے کنڈیکٹر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، تفصیلات کے ضلعی عدالت اسلام آباد نے مری روڈ پر سٹوڈنٹ کو دھکا دیکر بس سے گرا کر ہلاک کرنے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف آخری حکم عدالت جاری کرتے ہوئے بس ڈرائیور عمران حفیظ عرف کالا خان کو 5سال قید اور دیٹ کی رقم بطور 18لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا، عدالتی حکم میں بس کنڈیکٹر ندیم کو اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، مقدمہ کی سماعت جوڈیشنل مجسٹریٹ انعام اللہ نے کی، سماعت کے دوران فاضل جج نے ملزم عمران حفیظ طرف کالا خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال قید اور مقتول سٹوڈنٹ فہیم حیدر کے لواحقین کو دیٹ کی رقم بطور 18لاکھ ادا کرنے کا حکم سنا دیا، مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم جوکہ بس کا کنڈیکٹر تھا، کو عدالت نے اشتہاری قرار دیکر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف متوفی سٹوڈنٹ فہیم حیدر کے والد نسیم حیدر نے تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا، مقدمہ میں مدعی نے موقف اپنایا کہ اس کا بیٹا کالج سے واپس آرہا تھا کہ مری روڈ پر بس کے کنڈیکٹر ندیم نے اسے دھکا دیکر بس سے گرا ریا، جبکہ بس کے ڈرائیور عمران حفیظ عرف کالا نے جان بوجھ کر بس نہ روکی ، جس کے باعث بس کا پچھلا ٹائر اس کے بیٹے کے اوپر سے گزر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی، دونوں ملزمان کے خلاف واقعہ کے عینی شاہدین نے گواہیاں دیں جن کی بنیاد پر عدالت نے ان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔

وقار/عدنان)

متعلقہ عنوان :