پاکستان کے پرچم لہرانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا،بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں کو دھمکی

بدھ 15 فروری 2017 21:57

پاکستان کے پرچم لہرانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا،بھارتی آرمی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان اور داعش کے پرچم لہرانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر آرمی چیف جنرل بیپن راوت کا کہنا تھا کہ جولوگ جموں وکشمیر میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے دوران رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور پاکستان اور داعش کے پرچم بلند کررہے ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑرہا ہے ۔پاکستان اور داعش کے پرچم لہرانے والے کشمیریوں کے ساتھ ملک مخالف عناصر جیسا سلوک کیا جائے گا۔وادی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :