چنیوٹ، روزگار کی غیر مند صفانہ تقسیم معاشرہ تباہی کا باعث بنتی ہے،میاںاعجاز حُسین

بدھ 15 فروری 2017 22:08

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) پاسبان ھائی ایس ویگن ورکز ایسویسی ایشن پنجاب کے صدر میاںاعجاز حُسین اور ڈپٹی سیکٹری جنرل ملک اشرف اعوان نے کہاہے کہ روزگار کی غیر مند صفانہ تقسیم معاشرہ تباہی کا باعث بنتی ہے۔ ویگنوں پر ناجائز ٹیکسوں کا بوجھ معاشی دہشت گردی ہے ہر سطح پر ویگن ٹرانسپورٹ روزگار کا دفاع کیا جائے گا سٹی مئیر اور ڈپٹی کمشنر ویگنوں سے 35روپے فی پھیراکار پوریشن پرچی وصولی کا نوٹس لے ان خیال کا اظہار انہوںنے ٹرانسپوٹروںسے ملاقات میںکیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر کاظم شاہ شفیق اعوان دیگر ہمراہ تھے میاں اعجاز حسین نے کہا کہ ناجائز پرچی وصولی ختم نہ کی گئی تو کئی آ پشن زیر غور ہیں آئندہ عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گاروزگار کی بہتر سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے بلاجواز ٹیکس کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ ڈیڑھ سال سے خدمت کارڈ ڈیوٹی دینے والی ویگنوں کو مزدوری دینے سے گریزاں ہے جو انصاف کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ بعدازاں یونین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی سیدھن کی عبادت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :