دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آصف زرداری کے وژن کے تحت کام کرنا ہوگا، جب تک شدت پسندی کی نرسریاں باقی ہیں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی دہشتگرد پیدا کرنے والی نرسریوں کو تباہ کرنا پڑے گا

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کا بیان

بدھ 15 فروری 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے آصف علی زرداری کے وژن کے تحت کام کرنا ہوگا۔ جب تک شدت پسندی کی نرسریاں باقی ہیں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ اس لئے دہشتگرد پیدا کرنے والی نرسریوں کو تباہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سانحہ لاہور تقاضا کرتا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت آپریشن کیا جائے کیونکہ پنجاب میں دہشتگردی کی نرسریاں ہیں۔

پنجاب میں آپریشن کے بغیر نیشنل ایکشن پلان ادھورا ہے۔قومی نہیں بھولی کہ شہباز شریف طالبان سے فرمائشیں کر رہے تھے کہ طالبان پنجاب میں کارروائی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ کی روشنی میں چوہدری نثار کو برطرف کیا جائے کیونکہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :