سول سوسائٹی اور شہریوں کی تنقید ،مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کھل گئے

بدھ 15 فروری 2017 22:23

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر شہر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کھل گئے ۔شہریوں کے مطابق ڈرگ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث مریض شدید مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث صورتحال خاصی گھمبیر ہو چکی تھی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور ہڑتال کو غیر انسانی رویہ قرار دیا ۔اس صورتحال پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے متعدد ممبراراکین نے انسانی ھمدردی کے پیش نظرجزوی طور پر میڈیکل سٹورز کھول دیئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ ایکٹ میں جعلی ادویات کی روک تھام کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جو کہ پنجاب حکومت کا قابل ستائش قدم ہے ۔اس پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی ہڑتال بلاجواز ہے ۔

متعلقہ عنوان :