لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا

بدھ 15 فروری 2017 22:23

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ فاضل عدالت نے قمر رضی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کا موقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بورڈ آف ریونیو پراپرٹی کی نقول فراہم نہیں کررہا ہے۔لہذا متعلقہ سیکرٹری کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔فاضل عدالت نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :