صدر مملکت نے نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا

بدھ 15 فروری 2017 22:43

صدر مملکت نے  نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا ہے ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ آفس پہنچے صدر مملکت نے آٹو ٹوکن مشین سے خود ٹوکن لیآ اور متعلقہ ونڈو پر پراسس مکمل کیاصدر مملکت کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے جدید نظام کی تعریف بھی کی گئی صدر مملکت کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز میں آئی جی اسلام آباد نے خیر مقدم کیااس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی صدر مملکت عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں سے خیریت دریافت کی صدر مملکت کی طرف سے ٹریفک پولیس کے عملے کو شاباش اور نظام کو مزید آسان بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

صدر نے لائسنس کے حصول کے حوالے سے تمام مراحل خود، دیکھے ۔

متعلقہ عنوان :