سکھر، سیپکو کی تباہی کا ذمہ دار حکام ہیں، ادارہ تباہی کے دہانی پر پہنچ چکے ہیں،رہنما الیکڑک سینٹرل لیبر یونین سید زاہد حسین شاہ و دیگر

بدھ 15 فروری 2017 22:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) پاکستان واپڈاہائڈور الیکٹرک سیٹرل لیبر یونین نے سکھر الیکٹرک کمپنی (سیپکو) کی تباہی کا ذمہ دار سیپکو حکام کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ادارہ تباہی کے دہانی پر پہنچ چکے ہیںان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین (سی بی اے ) کے ریجنل و ڈویژنل عہدے داروں سید زاہد حسین شاہ ، عقیل احمد جونیجو ، لالہ دھنی بخش ، نذر میمن ، شجاع احمد گھمرو ، تھدو خان ، مظہر حسین میمن ، قاضی عرفان احمد ، خاد م حسین کلوڑ ، خلیل احمد و دیگر نے سکھر پریس کلب میںہنگامی مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تباہی کے دہانے ان افسران کی کرپشن کی وجہ سے پہنچا ہے مگر کاروائیاں بے چارے چھوٹے ملازمین کے ساتھ کی جا رہی ہیں اور ان کو برطرف کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جومزدور دشمن اقدام ہے جسے ہم کسی صورت برادشت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین دن رات ادارے کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 2000 میں دیئے شو کاز نوٹسز پر سولہ سال بعد کاروائی کرنا کہاں کا انصاف ہے اور یہ کاروائیاں ایم ڈی پیپکو کے دورے سے قبل سب اچھا ہے دکھانے کے لیے کی گئی ہیں انہون نے کہا کہ اگر ان کے خلاف جا ری انتقامی کاروائیوں کا نوٹس نہ لیا گیا اور جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان کو بحال نہ کیا گیا تو پھر سیپکو میض غیرمعینہ مدت تک کام چھوڑ ہڑتال کی جا ئے گی اور اگر کسی ملازم کے دوران ڈیوٹی کچھ ہوا تو اس کا مقدمہ سیپکو کے چیف کے خلاف درج کرایاجا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :